جنوبی کوریا :کورونا وائرس سے 33 افراد فوت

   

سیول۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے چہارشنبہ کو کورونا وائرس سے متاثر 142 نئے کیس کی تصدیق کی جس سے اس بیماری سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5328 ہو گئی ہے ۔مقامی وقت کے مطابق آدھی رات تک کورونا وائرس سے متاثر 142 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ بڑھ کر 5328 ہو گئی ہے ۔ وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے دو اور لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔کوریا ب ڈسیز کنٹرول اینڈ پریونشن سینٹر (کے سی ڈی سی) دن میں دو بار صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے اپ ڈیٹ ڈیٹا فراہم کر رہا ہے ۔وائرس کا انفیکشن گزشتہ 13 دن میں بڑھا ہے اور 19 فروری سے دو مارچ کے درمیان 4304 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ چار سطحی وائرس الرٹ اپنے سب سے زیادہ ٹاپ سطح ’ریڈ‘ نشان تک پہنچ گیا ہے ۔