جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا پر معافی مانگ کر خود کو نااہل قرار دیدیا

   

سیول: جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیا۔اسپیشل فورس کے کمانڈر نے مارشل لا کی رات پارلیمان پر دھاوا بولنے پرعوام سے معافی مانگی۔ کرنل کم ہیون نے کہا کہ اس رات انہوں نے خود کو بہت بڑے خطرے میں ڈالا جس پر وہ اپنے آپ کو ایک نااہل اور غیر ذمے دار کمانڈر سمجھتے ہیں۔صدر کے حکم کے بعد فورسز کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی پر چڑھائی کردیں۔
انسانوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے جرمن برطانوی معاہدہ طے
برلن: جرمنی اور برطانیہ نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے اسمگلنگ روکنے اور مجرموں کو سزا دینے کیلئے تعاون میں اضافہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔برطانیہ اور جرمنی نے پیر نو دسمبر کو اپنے ایک مشترکہ ایکشن پلان کے بارے میں تفصیلات جاری کیں۔ جرمنی نے کہا کہ وہ اپنے قوانین کو مزید سخت کرے گا۔