جنوب مغربی مانسون تلنگانہ اور اے پی میں سرگرم

   

حیدرآباد 29جون(یواین آئی) جنوب مغربی مانسون تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سرگرم ہے جس کے سبب بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دونوں ریاستوں کے کئی اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی۔گریٹرحیدرآباد کے نریڈمیٹ میں 5.4سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔