کالج کے انچارج پرنسپل ہیمنت کمار شاہ کے مطابق‘ میوانی کو کالج کی سالانہ تقریب میں اس لئے مدعو کیاگیاتھا وہ کالج کے طالب علم اور گجرات کے ایک رکن اسمبلی ہیں۔
احمد آباد۔ایچ آر ٹس کالج احمدآباد کے انتظامیہ کی جانب سے سالانہ تقریب جس میں وڈگام کے رکن اسمبلی جنگیش میوانی کو مہمان خصوصی مدعو کیاگیاتھا کو منعقد کرنے کے لئے کالج اڈیٹوریم کے استعمال کی اجازت نہ دینے ایک روز بعد انچارج پرنسپل کالج ہیمنت شاہ نے ’’اخلاقی ذمہ داری ‘‘ کے طورپر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
شاہ نے برہما چاری واڈی ٹرسٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیاجو کالج چلاتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ ٹرسٹ کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں ملا ہے۔
کچھ گھنٹوں بعد کالج کے انچارج نائب پرنسپل موہن بھائی پر مار نے بھی ان ہی وجوہات پر اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔وہیں شاہ فی الحال ایچ کے آرٹس کالج کے محکمہ اکنامک میں شاہ ایچ او ڈی ہیں‘ کو پندرہ سال یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں‘ جبکہ پرمار پچھلے دس سالوں سے کالج سے وابستہ ہے۔
پچھلے چار ماہ سے دو نوں اپنے عہدوں پر انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے شاہ نے کہاکہ’’ میں انفرادی آزادی کا بہی خواہ ہوں کالج پرنسپل کے طو رپر کبھی ردعمل پیش نہیں کرتا۔
اتوار کے روز 4بجے ٹرسٹی کا مجھے ایک مکتوب وصول ہوا جس میں تقریب کی اجازت کو منسوخ کرنے کا ذکر کیاگیاتھا۔ موجودہ سیاسی حالات کو منسوخی کی وجہہ بتائی گئی۔
میں میں پوچھنا چاہتاہوں ‘ کیاحالات ہیں؟‘‘۔ٹرسٹ کے سکریٹری امبریش بھائی اور ٹرسٹی بالاکرشنا دوشی سے بات نہیں ہوسکی۔کالج کے انچارج پرنسپل ہیمنت کمار شاہ کے مطابق‘ میوانی کو کالج کی سالانہ تقریب میں اس لئے مدعو کیاگیاتھا وہ کالج کے طالب علم اور گجرات کے ایک رکن اسمبلی ہیں۔
شاہ کے استعفیٰ کے بعد میوانی نے ٹوئٹر پر کہاکہ’’ بی جے پی کے تیار غنڈوں کی دھمکی آمیز فون کالس کی وجہہ سے ایچ کے آرٹس کالج کے ٹرسٹی جہاں کا میں طالب علم تقریب کو منسوخ کردیاہے جہاں پر میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھا۔
میں وہاں پر بابا صاحب کے مشن پر بات کرنے کے لئے جارہاتھا۔ اخلاقی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے والے پرنسپل ہیمنت شاہ کو میرا سلام‘‘