جنگ بندی کا 5واں روز، مزید قیدیوں کی رہائی

   

غزہ : غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں دن حماس نے گزشتہ روز 10 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دوسری طرف 30 فلسطینی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کو جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق رہا کیا گیا۔خبرز کے مطابق، گزشتہ شام جنگ بندی کے مذاکرات سے واقف ایک فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ حماس نے قیدیوں کی ایک کھیپ ریڈ کراس کے حوالے کی ہے۔حماس کے قریبی ذرائع نے 30 فلسطینیوں کے بدلے فلسطینی تحریک کے زیر حراست دس اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فہرستوں کے تبادلے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس دوران، گزشتہ روز 10 اسرائیلی اور 30 فلسطینی قیدیوں کے ناموں کا بغیر کسی رکاوٹ کے جنگ بندی کے پانچویں دن تبادلہ کیا گیا ۔

پوپ فرانسس کا دورہ دبئی منسوخ
وٹیکن سٹی : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنا دبئی کا دورہ منسوخ کردیا۔وٹیکن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے معالجین کی ہدایت پر دبئی کا سفر منسوخ کیا۔پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔