جنگ سے متاثرہ بچوں کو سلانے کیلئے ’’لوری‘‘ کی خصوصی نشریات

   

دبئی: جنگ سے متاثر ہونے والے بچوں کے ذہنوں سے دہشت گردی کے نقش مٹانا آسان کام نہیں، لہٰذا انہیں پرسکون طریقے سے سلانے کے لیے ریڈیو کے ذریعہ لوری کی خصوصی نشریات شروع کی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شام میں ایک دہائی سے زائد عرصہ سے جاری خانہ جنگی نے بچوں کی نفسیات پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں اور وہ مختلف ذہنی و نفسیاتی عوارض میں مبتلا ہورہے ہیں جن میں بے خوابی بھی شامل ہے۔