جوائنٹ ڈائرکٹر ای ڈی دنیش پروچوری کا اچانک تبادلہ

   

روہت آنند نئے حیدرآباد زون ای ڈی کے سربراہ مقرر
حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی جانب سے جاری شدت کی تحقیقات نے آج اُس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا جب مرکزی حکومت نے حیدرآباد کے جوائنٹ ڈائرکٹر دنیش پروچوری کا اچانک تبادلہ کرتے ہوئے انڈین ریونیو سرویس کے سینئر عہدیدار روہت آنند کو حیدرآباد زون کا نیا ای ڈی سربراہ مقرر کرلیا ہے ۔سیاست دانوں کے خلاف جاری ای ڈی کی تحقیقات قومی سطح پر سرخیوں میں ہے اور برسراقتدار پارٹی سے وابستہ قائدین کی پوچھ تاچھ بھی جاری ہے اور اس موقع پر اچانک ای ڈی کے سربراہ کا تبادلہ اہمیت کا حامل ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد کے نئے انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے سربراہ اس مرکزی تحقیقاتی ایجنسی میں مارچ 2019سے برسرخدمت ہے اور حالیہ دنوں میںمرکزی حکومت نے 19 آئی آر ایس عہدیداروں کے ڈیپٹیشن میں توسیع کی ہے جس میں روہت آنند بھی شامل ہیں ۔حیدرآباد زون کے نئے ای ڈی سربراہ کو مرکزی حکومت نے سال 2026ء تک اس ایجنسی میں خدمات انجام دینے کیلئے ڈپٹیشن میں توسیع کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے حیدرآباد زون کی جانب سے کئی اہم کیسیس کی تحقیقات کی جارہی ہے جس میں چیکوٹی پراوین کا منی لانڈرنگ کیس کے علاوہ دہلی لکر اسکام تحقیقات میں بھی مددگار ثابت ہورہا ہے ۔ اس اچانک تبادلوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کیلئے خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور روہت آنند آئی آر ایس عہدیدار کی حیدرآباد میں تعیناتی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں سیاست دانوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ب