جوان عورت کی خودکشی‘ شوہر اور سسرال والوں کی ہراسانی کا الزام

,

   

حیدرآباد۔ نوشادی شدہ ایک22سالہ عورت نے پھنکے سے لٹک کر خودکشی کرلی‘ پولیس کا کہنا ہے کہ کشن باغ کنڈہ ریڈی گوڑ میں شوہر اور اس کے رشتہ داروں کی ہراسانی خودکشی کی مبینہ وجہہ بتائی جارہی ہے۔

امرین بیگم نے اتوار کی شام کو یہ انتہائی اقدام اٹھایا‘ چارمینا رڈویثرن پولیس افیسر نے کہاکہ متوفی نے یہ اقدام شوہر رفیع الدین کی جانب سے دوسرے مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگانے پر اٹھا یا ہے۔

پولیس نے اقدام خودکشی کے لے مجبور کرنے کا ائی پی سی کی دفعہ306کے تحت رفیع الدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو فرار ہے۔

امرین بیگم کی رفیع الدین کے ساتھ مارچ کے مہینے میں شادی ہوئی تھی۔ اس کے شوہر نے متوفی امرین کو سوشیل میڈیا پر دیگر مردوں کے ساتھ ”قابل اعتراض“رشتہ کا الزام لگایاتھا۔ مگر متوفی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کبھی بھی اس طرح کے معاملات میں ملوث نہیں تھی۔

متوفی کے والد محمد غوث نے الزام لگایا کہ شوہر او رسسرال والوں نے اس کو اس قدر ہراساں کیاکہ وہ انتہائی اقدام اٹھانے کے لئے مجبور ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ”ہم چاہتے ہیں کہ پولیس معاملہ کی تحقیقات کرے او رخاطیوں کو کڑے سزا دے“

mohammedhussain.reporter@gmail.com