جوان کاباکس افس کلکشن چوتھا دن۔ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے محض چار دنوں میں بین الاقوامی سطح پر520کروڑ روپئے کی کمائی کی

,

   

سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ نے ایک نیا ریکارڈ بنادیاہے اور بڑی آسانی کے ساتھ باکس آفس پر اپنی ہی فلم پٹھان کا ریکارڈ توڑتی نظر آر ہی ہے۔ باکس آفس پر شاہ رخ خان کی دو فلموں کے تصادم نے اسے مزیددلچسپ بنادیاہے۔

اپنے ماضی کے ریکارڈس توڑتے ہوئے کنگ خان نئے ریکارڈس کی طرف گامزن ہیں۔

مذکورہ فلم جوان 7ستمبر کو ریلیز ہوئے اور ہندوستان بھر میں اس کی پہلے دن کی کمائی 75کروڑ روپئے رہی ہے۔ اسی ریکارڈ کو اس فلم نے اتوار کے روز توڑ تے ہوئے 81کروڑ کی کمائی محض اتوار کے دن کی ہے۔

اسی ساتھ ایک دن کے سب سے بڑے کلکشن کا ریکارڈ بھی فلم جوان نے بنایا ہے۔ یو م جمہوریہ کے روز ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے قومی تعطیل کے روز 70.50کروڑ روپئے کی ہندوستان بھر میں کمائی کی تھی

گھریلو سنیما گھروں پر اپنا قبضہ جما نے کے علاوہ جوان فلم بالی ووٹ کی تیز رفتار فلم بن گئی ہے جس نے بین الاقوامی باکس آفس پر 500کروڑ کی کمائی ا ب تک کرلی ہے۔

مذکورہ فلم کے پروڈکشن ہاوزر یڈ چلیس انٹرٹینمنٹ کے مطابق چار دنوں میں بین الاقوامی سطح پر اس فلم نے 520.79کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ پٹھان نے 500کروڑ کا نشانہ عبور کرنے کے لئے پانچ دن لگائے تھے۔

ایس آر کے نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیاہے۔ محض ایک سال کے عرصہ میں پانچ کروڑ کے کلب میں داخل ہونے والی شاہ رخ خان کی دو فلمیں پٹھان اور جوان ہی ہیں۔