جوبائیڈن کے پالتو کتوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مقبول

,

   

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس اپنے ساتھ اپنے پالتو کتے بھی لائیں گے، ان کتوں کے وائٹ ہاؤس آمد سے قبل ہی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر جوبائیڈن کے پالتو کتوں ’چیمپ‘ اور ’میجر‘ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا دیے گئے ہیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں فالوورز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتوں کے سوشل میڈیا پر مشترکہ اکاؤنٹس ہیں۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں ’چیمپ‘ اور ’میجر‘ کا مشترکہ طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نام ’فرسٹ ڈاگز یو ایس اے‘ کے نام سے اکاؤنٹ موجود ہے۔نومنتخب امریکی صدر کے پالتو کتوں کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جون 2020 میں بنایا گیا تھا۔