جوبلی ہلزمیںفلمساز کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک فلم ساز کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ دھیرج ریڈی جو ڈالر ہلز منی کنڈہ علاقہ کا ساکن تھا اپنے ساتھی کے مکان واقع جوبلی ہلزمیں مشتبہ حالت میں پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے فلم ساز کی موت کو اس کی خرابی صحت بتایا تاہم مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔