جوبلی ہلز عصمت ریزی کیس ‘ گاڑیوں کا فارنسک معائنہ

   

حیدرآباد۔ 5 جون (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اجتماعی عصمت ریزی کیس میں پولیس تحقیقات جاری ہیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی چل رہا ہے۔ عہدیداروں نے عصمت ریزی کیلئے استعمال انووا گاڑی کو ضبط کرلیا ہے اور پہلے سے ضبط مرسڈیز بنز کار کا فارنسک ماہرین سے معائنہ کروایا ۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں میں عصمت ریزی کی شکار لڑکی کو پانچوں ملزمین نے شہر کے مضافاتی علاقہ منتقل کیا تھا اور انووا میں عصمت ریزی کی گئی ۔ ماہرین نے آج گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کرکے سیٹس سے نمونے حاصل کئے ۔ ماہرین نے کاروں سے نوجوانوں سے متعلق شواہد اکٹھا کئے ہیں۔ انووا پر قومی پرچم موجود ہونے اور عارضی رجسٹریش نمبر کی تفصیلات حاصل کئے ۔ واضح رہے کہ پولیس نے چار ملزمین بشمول تین کم عمر نوجوان اور ایک بالغ لڑکے کو گرفتار کرکے جیل بھیجا ہے ۔ ایک اور ملزم حراست میں ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے اور سزا یقینی بنانے اور تکنیکی شواہد پر زیادہ زور دے رہی ہے۔ ب