جوتے کے ساتھ دلت شخص کی پیٹائی کرنے والے گاؤں کا سربراہ گرفتار۔ یوپی

,

   

مظفر نگر۔ پولیس کی جانب سے دی جانے والی جانکار ی کے مطابق جوتے کے ساتھ ایک دلت شخص کی مبینہ پیٹائی کے ایک معاملے میں د و افراد پر مقدمہ اس وقت درج کیاگیاہے جب اس واقعہ کا ویڈیو انٹرنٹ پر وائیرل ہوا ہے۔

پولیس کے بموجب ایک 27سالہ دنیش کو گاؤں کے سربراہ تیج پور شکتی موہن گجر اور گاجے سنگھ سابق صدر ریٹا ناگلا گاؤں نے جوتے کے ساتھ پیٹائی کی اور اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس(سٹی) ارپت وجئے ورگیا نے رپورٹرس کو بتایا کہ دونوں افراد پر ائی پی سی اور ایس سی ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔]

انہوں نے کہاکہ گاؤں کے سربراہ شکتی موہن کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش ہنوزجاری ہے۔ بھیم آرمی کے کارکنان نے مذکورہ دلت کمیونٹی کے ساتھ مل کر چہاپر پولیس اسٹیشن کے باہر اس واقعہ کے خلاف دھرنا دیا اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔ علاقے میں پولیس سخت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔