جونیئر کالجس کو 31 مارچ سے گرمائی تعطیلات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کا اعلان

   

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے مطابق ریاست کے تمام سرکاری ، خانگی اور امدادی جونیئر کالجس میں تعلیمی سال 2023-24 کا آخری دن 30 مارچ رہے گا۔ خانگی امدادی جونیئر کالجس کے انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ گرمائی تعطیلات 31 مارچ تا 31 مئی رہیںگی۔ اس سلسلہ میں کالجس کی جانب سے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ داخلہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے جس کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ 1