حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2025-26 ء کیلئے مسلمہ حیثیت میں توسیع اور زائد کلاسیس کی منظوری کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ موجودہ جونیر کالجس آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مسلمہ حیثیت کی فراہمی سے متعلق فیس، انسپکشن فیس، اپلیکیشن فیس اور دیگر تفصیلات درخواست فارم کے ساتھ آن لائن فراہم کی گئی ہیں۔ بورڈ نے کہا کہ کالجس میں زائد اکاموڈیشن کے بغیر اضافی سیکشنوں کے قیام کی درخواستوں کو مسترد کردیا جائیگا۔ بورڈ سے مسلمہ جونیر کالجس کی فہرست سال 2025-26 ء کے داخلوں سے قبل جاری کی جائیگی تاکہ طلبہ اور سرپرست مسلمہ کالجس میں داخلے حاصل کریں۔ جنرل اور ووکیشنل کالجس کی انسپکشن فیس اور دیگر تفصیلات آن لائن فراہم کی گئی ہیں اور کالجس ویب سائٹ tgbie.cgg.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے ساتھ 4 مئی 2025 ء مقرر کی گئی ہے۔1