جو مودی کے خلاف نعرے لگارہی ہیں انہیں زندہ جلادیاجائے گا۔ یوپی منسٹر

,

   

علی گڑھ۔اتر پردیش کے وزیر راگھو راج سنگھ نے اس وقت ایک بڑا تنازعہ کھڑ ا کردیا جب انہوں نے کہاکہ جو لوگ وزیراعظم نریندر مودی اورچیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ سنگھ کے خلاف نعرے لگارہے ہیں ہیں ”زندہ جلادیاجائے گا“۔

علی گڑھ میں شہریت ترمیمی ایکٹ2019کی حمایت میں نکالی گئی اتوار کے روز کی ریالی سے مذکورہ منسٹر خطاب کررہے تھے۔انہو ں نے دھمکی آمیز انداز میں مخاطب ہوکر کہاکہ”اگر تم وزیراعظم نریندر مودی او رچیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں تو میں تمہیں زندہ جلادوں گا“۔

بالخصوص ان کے اشارے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ تھے جس پر سی اے اے احتجاج کے دوران مبینہ طور سے وزیراعظم اور چیف منسٹر کے خلاف نعرے بازی کرنے کا الزام لگایا گیاہے“۔مذکورہ منسٹر نے مزید کہاکہ ”یہ ایک فیصد لوگ سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں۔

وہ ہندوستان میں رہتے ہیں‘ ہمارے ٹیکسوں کا کھاتے ہیں اور پھر ہمارے قائدین کے خلاف ”مردہ باد“ کے نعرے لگاتے ہیں۔

یہ عقائد کے لوگوں کا یہ ملک ہے مگر وزیراعظم اور چیف منسٹر کے خلاف نعرے بازی قابل قبول نہیں ہے“۔

ملک کے پہلے وزیراعظم جواہرلال نہروکو بھی انہوں نے نشانہ بنایا۔انہوں نے دعوی کیاکہ”نہروکی ذات کیاتھی؟ ان کا کوئی”خاندان“ نہیں تھا“

۔راگھو راج سنگھ اترپردیش کی ریاستی حکومت میں وزیر لیبر ہیں۔