جو ہمیں ویزا نہیں دیں گے، ہم بھی نہیں جائیں گے: شیخ حسینہ

   

ڈھاکہ : وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اب واشنگٹن کی اہمیت کو کم کرنے اور دوسرے ممالک کو دوست بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن ان کے یہ بیانات حقوق کی خلاف ورزیوں پر نکتہ چینی کے حوالے سے مغربی دباؤ کو کم کرنے میں شاید مددگار ثابت نہ ہوں۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے حال ہی میں کہا کہ اگر ان کے ملک کے لوگ امریکہ نہ جائیں، تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں دیگر سمندر اور دوسرے براعظم بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ہمیں ویزا نہیں دیں گے، ہم ایسے ملکوں پر انحصار نہیں کریں گے۔ ان کے یہ بیانات واشنگٹن کی جانب سے اس تنبیہ کے جواب میں آئے ہیں، جس میں امریکہ نے کہا تھا کہ وہ ایسے بنگلہ دیشی شہریوں پر ویزا کی پابندیاں عائد کردے گا، جو اندرون ملک جمہوری انتخابی عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جنوری 2024 تک عام انتخابات ہونے والے ہیں اور ملک کے لیے نئی امریکی ویزا پالیسی کا اعلان اس سے قبل ہی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سن 2014 اور 2018 کے گزشتہ دو عام انتخابات بڑے پیمانے پر دھاندلیوں اور اپوزیشن کارکنوں کو دھمکانے کے الزامات سے متاثر رہے تھے۔ تاہم حسینہ کی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ سویڈن نے پچھلے برس ناٹو میں شمولیت کیلئے درخواست دی تھی لیکن ترکیہ اور ہنگری کی طرف سے اعتراضات کے بعد سویڈن کے ناٹو رکن بننے میں تاخیر ہو رہی ہے۔