جڑچرلہ میں ایس ٹی ہاسٹل کی دسویں جماعت کی طالبہ فوت

   

جڑچرلہ ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ منڈل میں واقع موضع ’’چٹی بوئن پلی‘‘ میں ایس ٹی اقلیتی اقامتی ہاسٹل کی دسویں جماعت کی طالبہ کی اچانک موت واقع ہوگئی ۔ ہاسٹل کے ذمہ داران کے بموجب چہارشنبہ کی رات دسویں جماعت کی طالبہ ’’میگھنا کو اچانک سر میں درد ہونے پر ذمہ داران انہیں گولی سر درد کم ہونے کی دے دی ، رات دیر گئے شب 1.00 بجے طالبہ نے سر درد کے علاوہ پیٹ میں شدید درد ہونے کی شکایت کی ۔ طالبہ کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے اسے محبوب نگر ہاسپٹل رجوع کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اس مسئلہ کو لے کر متوفی طالبہ کے والد وینکٹیش، والدہ الویلو میگھنا ، طالبہ کے متوطن کے لوگ ایس ٹی ہاسٹل کے پرنسپل اور ایس ٹی ہاسٹل کے تمام ذمہ داران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ مقامی پولیس جڑچرلہ تحقیقات کر رہی ہے۔ ایس ٹی ہاسٹل کے پرنسپل پولیس تحویل میں ہے ۔ طالبہ میگھنا اپونتلا موضع کی متوطن ہے۔