جڑچرلہ ۔ مرکزی و ریاستی حکومت کے احکام کے مطابق آج یو پی ایس سی جڑچرلہ میں مجلس بلدیہ چیرپرسن مسرز ڈی لکشمی کی زیر قیادت 12-14 سال کی عمر کے بچوں کو کوویڈ ٹیکہ دیا جائے گا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جڑچرلہ مجلس بلدیہ مسرز ڈی لکشمی رویندر نے تفصیل بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ 12 اور 14 سال کے بچوں کو یہ ٹیکہ ضرور دلوائیں۔ اس موقع پر نائب چیرپرسن ساریکا رام موہن مجلس بلدیہ کونسلر جیوتی ، کرشنا ریڈی ، پرشانت ریڈی ، رام کمار کے علاوہ دیگر محکمہ ہیلت کے نرسیس بھی موجود تھے ۔