جڑچرلہ کنٹونمنٹ علاقوں کا ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ کا دورہ

   

جڑچرلہ : جڑچرلہ بادے پلی کے مختلف محلے ودیا نگر ، وجئے نگر کالونی ، گوری شنکر کالونی ، ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں آج کورونا کے 6 نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ ضلع کلکٹر محبوب نگر ’’ ایس وینکٹ راؤ ‘‘ کے ہمراہ مقامی تحصیلدار لکشمی نارائنا ، کمشنر مجلس بلدیہ ’’ سنیتا ‘‘ مقامی سرکل انسپکٹر ویرا سوامی نے کنٹینمنٹ محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر ایس وینکٹ راؤ نے دفتر تحصیلدار میں مجلس بلدیہ کمشنر ’’ مسرز سنیتا ‘‘ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کرتے ہوئے جڑچرلہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیس کو پیش نظر رکھتے ہوئے عوام کو احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عوام میں ماسک کے استعمال کرنے پر زور دینے کی ہدایت دی ۔ کورونا وباء سے متاثر محلہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے مقامی تحصیلدار ، ایم پی ڈی او ، کمشنر بلدیہ کو سخت ہدایت دی کہ کنٹینمنٹ علاقوں میں کڑی رکھے اور وہاں پر صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار کمشنر بلدیہ بادے پلی ، مقامی سی آئی اے کے علاوہ دیگر عہدیداران و عملہ موجود تھے ۔

حسن آباد میں 11کورونا کیس کی شناخت
حسن آباد : حسن آباد ٹاؤن کے مختلف وارڈوں میں آج 11 افراد کو مہلک و جان لیوا مرض کورونا وائرس کے مثبت متاثر پایا گیا ۔ جن کو مقامی طبقی عملے و بلدی ملازمین نے کریم نگر ، سدی پیٹ اور ورنگل کے طبی مراکز کو روانہ کرتے ہوئے آئسولیشن میں رکھا گیا ہے نیز مذکورہ متاثرین سے ابتدائی وسطانوی روابط رکھنے والے افراد کی شناخت کیلئے گھر گھر سروے کیا جارہا ہے ۔ حسن آباد ٹاؤن میں اچانک کورونا مرض کے پھیلاؤ سے مقامی عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ مقامی عوام ، تاجرین ، طلباء و نوجوانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔