جگتیال بلدیہ کمشنر کی کلکٹر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات

   

جگتیال ۔ جگتیال بلدیہ کمشنر کی حیثیت سے جایزہ حاصل کرنے سے قبل ساروپا رانی نے ضلع کلکٹر جی روی اور ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی ارونا سری اور بلدیہ چیر پرسن بوگا شراونی کو گلدستہ پیش کرتے ہویے خیر سگالی ملاقات کی ، بعد ااں اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کیا بلدیہ عملہ انجنیرنگ سیکشن اے ای ایوب خان اور دیگر نے انکے چیمبر میں گلدستہ پیش کرتے ہویے خیر مقدم کیا وہ منچریال بلدیہ کمشنر سے جگتیال بلدیہ کمشنر تبادلے پر آی ہیں۔ جگتیال میں ٹی آر یس پارٹی رکن اسمبلی اور بلدیہ کونسل برسر اقتدار آنے کے دو سال کے عرصہ میں تقریباً 15 کمشنرس کا تبادلہ عمل میں آیا جو عوام میں موضوع بحث ہے۔