جگتیال ضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا

   

جگتیال ۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر،جگتیال شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ اسٹرانگ رومز کا انتظام الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کیا جائے۔ انتخابی انتظامات کے تحت اج بروز جمعرات کو وی آر کیکالج میں ووٹوں کی رائے شماری کے مرکز، منی اسٹیڈیم میں بنائے جانے والے اسٹرانگ روم اور دھرم پوری حلقہ کے لیے سرکاری جونیئر کالج میں بنائے جانے والے اسٹرانگ روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسٹرانگ رومز میں ضروری انتظامات کئے جائیں اور اسٹرانگ رومز کے روبرو سی سی کیمرے، الیکٹرک لائٹس اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری ہو باری کیڈس لگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرانگ رومز کے لیے ضروری پولیس انتظامات کیے جائیں گے۔ ایس پی سنپریت سنگھ، ایڈیشنل کلکٹرس بی ایس۔ لتا، دیواکرا، آر ڈی او نرسمہا مورتی، راجیشور، پولیس، رونیو، پنچایت راج، سڑکوں اور عمارتوں کے محکمہ کے انجینئرس، میونسپل کمشنرس اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔