جگتیال میں بمبو دکان میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ

   

گیس سلینڈر پھٹنے سے گھریلو سامان کے علاوہ دیگر الیکٹرانک اشیاء خاکستر

جگتیال 6؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع مستقر مشین کمپاونڈ علاقہ میں واقع درگنجا یا بمبو مرچنٹ دوکان میں آج دو پہر کے اوقات پکوان کے دوران آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، جس میں گیاس سلنڈر پھٹ پڑنے سے آگ نے بمبووں اور دیگر گھریلو اشیاء کے علاوہ ڈیکوریشن سامان کو لپیٹ میں لے لیا، فائر انجن کو اطلاع دینے پر نصف گھنٹہ تاخیر سے پہنچا، اطلاع ملتے ہی ،سی آئی پرکاش مقام حادثہ پہنچ کر آگ کو بجھا نے اور ٹریفک کو کنٹرول کیا ، جگتیا ل میں ایک ہی فائر انجن کی وجہ سے آگ قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا ،فائر انجن دوسری مرتبہ پانی لاکر آگ کو قابو میںکیا ، اس کے علاوہ بلدیہ سے پانی ٹینکرس کا بھی طلب کیا گیا۔ آگ قابو پانے کے بعد ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت مقام حادثہ پہنچ کر جائزہ لیا، اور انہوں نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پکوان کے دوران آگ بھڑک اُٹھنے سے ایک خاتون کو آگ لگنے سے معمولی سی جھلس گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، فائیر برگیڈس اور ریونیو اور پولیس آفسرس نے آگ کو قابو کرنے اہم رول ادا کیا، اس حادثہ سے پڑوس میں واقعہ مکانات کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے ریا ستی حکومت سے امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کا تیقن دیا ۔ اس واقعہ میں گیاس سلینڈر پھٹ نے سے آگ اتنی بھیانک تھی جس میں دو عدد موٹر سیکل ،30ہزار نقد،ایک تولہ سونا ، اور الکٹرانک اشیاء،کے علاوہ ڈیکوریشن کا ساز و سامان اور بمبو وغیرہ جلکر خاکستر ہوگئے،مسلم نوجوانوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت آگ بجھانے میں حصہ لیا۔