جگتیال میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

جگتیال 21 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جگتیال میں 80۔11کروڑ کی لاگت6 سرکاری دفاتر کی تعمیر کیلئے آج ریاستی وزیر ریونیو پی سری نیواس ریڈی کے ہاتھوں ایک ساتھ دھرور کیمپ جگتیال میں سنگ بنیاد رکھا ان کے ہمراہ ریاستی وزیر یس سی یس ٹی بہبود اے لکشمن کمار اور مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار اور چپہ دنڈی رکن اسمبلی یم ستیم اور کورٹلہ انچارج نرسنگ راو اور جگتیال بلدیہ چیئرپرسن سمندلا وانی سرینواس اور ضلع کلکٹر بی ستیہ پرساد شریک تھے۔ اس موقع پر جگتیال ریونیو سب ڈویڑنل آفس کی عمارت 2.25 کروڑ، کی لاگت سے تعمیر اور مٹ پلی ریونیو ڈویڑنل آفس 2.25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اور بھیمارام منڈل تحصیلدار آفس عمارت کا 2.25 کروڑ روپے کے لاگت سے تعمیر اینڈاپلی تحصیلدار آفس عمارت کا 2.25 کروڑ روپے کی لاگت سے اور ملیال منڈل میں سب رجسٹرار آفس کی عمارت 1.40 کروڑ کی لاگت سے تعمیر اور مٹ پلی منڈل سب رجسٹرار آفس کی عمارت جس کی 1.40 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیلئے چھ سرکاری عمارتوں کا ایک ساتھ سنگ بنیاد رکھا گیا۔