جگتیال۔ 4؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ شہر جگتیال بائی پاس روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا ضلع کلکٹر جی روی چیر پرسن بلدیہ بوگا شراونی پراوین ایڈیشنل کلکٹر بی یس لتا ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی مندا مکرندا ڈی ای بلدیہ راجیشور اے ای شراون اور وارڈ کونسلر اور دیگر نے دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ 7 دسمبر کو چیف منسٹر کے دورے کے پیش نظر کاموں کی عاجلانہ تکمیل کے لئے کنٹراکٹرس کو تاکید کی۔