جگتیال کی ترقی میری ذمہ داری : جیون ریڈی

   

سابق بلدیہ چیرمین کے بشمول 1000 سے زائد قائدین کی کانگریس میں شمولیت

جگتیال ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دہلی کے قلعہ پر عوامی تعاون سے جھنڈا لہرائیں گے اور پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل اُٹھائیں گے۔مقام اور عہدے مستقل نہیں ہوتے ، عوامی خدمت ہی اہم ہے۔ جگتیال کی ترقی میری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایل سی جیون ریڈی نے آج جگتیال میں واقع آتما رام فنکشن ہال میں منعقدہ پروگرام میں جگتیال میونسپل سابق بلدی چیرمین، جی آر دیسائی بی آر یس اور بی جے پی. پارٹی قایدین کے علاوہ مختلف قوموں کے سنگھم و یونینوں کے قائدین، تلنگانہ تحریک کے جہدکاروں، تقریباً 1000 سے زاید سرکردہ قایدین بڑے پیمانے پر کانگریس میں شامل ہونے پر تمام کو جیون ریڈی نے کانگریس پارٹی کھنڈوا ڈالکر گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔سابق میونسپل چیرمین دیسائی نے کہا کہ ختم ہونے والی بی آر ایس پارٹی کو استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کیے ہیں۔انہوں نے جیون ریڈی کے ساتھ رہنے اور آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اُن کے ساتھ کھڑے ہونے کا وعدہ کیا۔پچھلی حکومت نے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کیں۔انہوں نے پچھلی حکومت کی ناکامیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سی ایم کے سی آر نے ملازمین کو نہیں بلایا۔ سی ایم ریونت ریڈی نے ملازمین کو اجرت کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں جیون ریڈی کی جیت کے لئے سخت محنت کریں گے۔انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کیا کہ وہ ایم ایل اے الیکشن میں جیون ریڈی کو ہرا کر ایک اچھے انسان کی خدمات سے محروم ہوگئے۔بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونا جیل سے باہر آنے کے مترادف ہے۔