جگتیال : جگتیال دی گایتری کوآپریٹیو اربن بنک نمایاں خدمات پیش کرتے ہوئے ملکی سطح پر کوآپریٹیو شعبہ میں چوتھا مقام حاصل کیا ہے ، بنک چیف ایگزکٹیو آفسر وی سرینیواس نے بنک اسسٹنٹ جنرل منیجر تروپتی پراوین کے ہمراہ آج بنک احاطے میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہویے کہا کہ گایتری بنک کا سال 2000 میں قیام عمل میں لاتے ہوئے ملٹی اسٹیٹ بنک کی اجازت لیکر تلنگانہ و آندھرا پردیش میں 22سالہ عرصہ میں 23 برانچیس کے ذریعہ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ آر بی آئی نے بہترین نمایاں خدمات پر اس سال مزید 9 نئے برانچیس کی منظوری دی ہے جو جگتیال ، کریمنگر ضلع میں دوسرا برانچ اور پداپلی ورنگل کے علاوہ حیدرآباد میں 5 جس میں کوٹھی ، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، ایل بی نگر ، ودیا نگر میں قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ گایتری بنک 1206 کروڑ ڈپازٹس 841 کروڑ قرض 2047 کروڑ کا بزنس سے 6.50 لاکھ کھاتے داروں کے ساتھ clintal base ہے ۔