ضمانت بھی نہیں بچے گی : رمیش ریڈی
حیدرآباد 14 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے بی آر ایس رکن اسمبلی جگدیش ریڈی کو چیلنج کیاکہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر دوبارہ منتخب ہوکر دکھائیں۔ تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین پٹیل رمیش ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی آر ایس رکن جگدیش ریڈی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اقتدار سے محرومی کے باوجود بی آر ایس قائدین کے غرور اور تکبر میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اِسی جذبہ کے تحت ایوان میں اسپیکر کے خلاف ریمارکس کئے گئے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایوان سے معطلی کو ناانصافی قرار دینے والے جگدیش ریڈی میں اگر ہمت ہو تو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر دوبارہ منتخب ہوکر دکھائیں۔ رمیش ریڈی نے کہاکہ اگر جگدیش ریڈی اِس طرح کی کوئی حماقت کرتے ہیں تو وہ ضمانت بھی نہ بچا پائیں گے۔ رمیش ریڈی نے کہاکہ اگر ایوان کے رویہ کو وہ درست سمجھتے ہیں تو رکنیت سے استعفیٰ دے کر عوام سے دوبارہ فیصلہ حاصل کریں۔ اُنھوں نے کہاکہ 2023 ء اسمبلی انتخابات میں جگدیش ریڈی بڑی مشکل سے کامیاب ہوئے اور دوبارہ چناؤ کی صورت میں اُن کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔ اُنھوں نے گزشتہ 10 برسوں کے دوران جگدیش ریڈی کے اثاثہ جات میں اضافہ پر سوال اُٹھائے۔ پٹیل رمیش ریڈی نے کہاکہ ربر کی چپل اور قدیم اسکوٹر رکھنے والے جگدیش ریڈی آج کروڑوں کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ بی آر ایس دور حکومت میں کمیشن اور بے قاعدگیوں کے ذریعہ اثاثہ جات حاصل کئے گئے۔ 1