جگن حکومت سے بقایہ جات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

   

امراوتی کی تعمیر میں شریک کمپنی کی درخواست پر نوٹس جاری
حیدرآباد ۔11۔اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر میں شریک ایک کمپنی نے حکومت سے بقایہ جات کی عدم اجرائی پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ پوسٹر نامی کمپنی نے امراوتی کا ڈیزائین تیار کیا تھا لیکن جگن موہن ریڈی حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد تعمیری کاموں کو روک دیا گیا ۔ کمپنی نے شکایت کی ہے کہ جون 2019 ء سے بقایہ جات جاری نہیں کئے گئے ۔ امراوتی میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو اس سلسلہ میں بارہا نمائندگی کی گئی ۔ نوٹس کی اجرائی کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کمپنی کی درخواست سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے آندھراپردیش حکومت کو نوٹس جاری کی ہے اور بقایہ جات کے مسئلہ پر وضاحت کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی زیر قیادت بنچ نے نورمن اینڈ پوسٹر کمپنی کی درخواست کی سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی بقایہ جات روک دیئے گئے جبکہ تلگو دیشم دور حکومت میں کمپنی نے امراوتی کا ڈیزائین تیار کیا تھا۔ ر