جگن موہن ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

   

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ و آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حلقہ اسمبلی پُلی ویندلہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔انہوں نے جمعرات کی صبح پُلی ویندلہ ریٹرننگ آفس پہنچ کرپرچہ نامزدگی کے سیٹس داخل کئے ۔اس موقع پر کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی اوردوسرے موجود تھے ۔