حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز)تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر آندھرا پردیش جگن موہن ریڈی کو غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں شخصی حاضری سے استثنیٰ کی راحت دی ہے۔ جگن موہن ریڈی نے سی بی آئی کورٹ میں ہر سماعت کے موقع پر موجودگی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس اجل بھویاں کی زیر قیادت بنچ نے عمومی استثنیٰ کو منظوری دی اور کہا کہ جس دن سی بی آئی عدالت موجودگی کو ضروری سمجھے اس وقت جگن کو حاضر ہونا چاہیئے۔ سی بی آئی عدالت نے جگن کو ہر سماعت پر شخصی طور پر حاضری کیلئے پابند کیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گذار پر فی الوقت الزامات ہیں اور یہ کہا نہیں جاسکتا کہ درخواست گذار نے غلطی کی ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ٹرائیل کورٹ نے آندھرا پردیش میں مقیم جگن کو ہر سماعت کے موقع پر حاضری کی جو ہدایت دی ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے انہیں اپنی ریاست کیلئے 24 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔ ر