جگن موہن ریڈی کینریندرمودی سے ملاقات

   

نئی دہلی: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کو دارالحکومت میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ پوسٹ میں کہا گیا “آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس پوسٹ کے ساتھ وزیر اعظم اور مسٹر جگن کے درمیان ملاقات کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے ۔