جگن موہن ریڈی کے ہاتھوں 1088 ایمبولنس گاڑیوں کا افتتاح

,

   

۔74 ہزار 609 آبادی کے لیے ایک ایمبولنس گاڑی دستیاب ، چیف منسٹر کا اقدام
حیدرآباد ۔ آندھراپردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج وجئے واڑہ بنز سرکل میں 1088ایمبولنس گاڑیوں کا افتتاح کیا۔اس افتتاح کے فوری بعد ان ایمبولنس گاڑیوں کو الاٹ کردہ اضلاع کیلئے روانہ کردیاگیا۔صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حصہ کے طورپر حکومت نے ان ایمبولنس گاڑیوں کو متعارف کیا ہے ۔ان میں عصری طبی آلات بھی لگائے گئے ہیں۔قبل ازیں اوسطا 1,19,545 افراد کے لئے ایک ایمبولنس گاڑی ہواکرتی تھی تاہم اب ہر 74,609 افراد کے لئے ایک ایمبولنس گاڑی دستیاب ہے جو عالمی تنظیم صحت کے معیار کے لحاظ کے مطابق ہے ۔ریاستی حکومت نے اے ایل ایس ایمبولنس گاڑیوں کو ونٹی لیٹرس اور عصری طبی آلات جیسے کارڈیووسکولر ریسکیوور اور بلڈ آکسیجن کنٹرول سے لیس کیا ہے ۔اس مقصد کے لئے ریاستی حکومت نے 412ایمبولنس گاڑیوں کی خریداری کی۔ ان گاڑیوں کا استعمال موجودہ 336 گاڑیوں کے ساتھ کیاجائے گا۔ان خریدی گئی نئی 412گاڑیوں کے منجملہ 282بیسک لائف سپورٹ سے متعلق ہیں اور بقیہ 104ایمبولنس گاڑیوں کو اے ایل ایس ایمبولنس گاڑیوں میں تبدیل کیاگیا ہے ۔مزید 26نیو ناٹل کیر ایمبولنس گاڑیوں کو طبی کو طبی نگہداشت کی فراہمی کے لئے تیار رکھاگیا ہے ۔ حکومت نے ریاست میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں جانوں کے اتلاف کو روکنے کے لئے 108 اور 104 گاڑیوں کو متعارف کیا ہے جن کی تعداد 1068ہے ۔حکومت نے اس مقصد کے لئے 200.15کروڑروپئے صرف کئے ہیں۔ہر سال ان گاڑیوں کی مرمت کے لئے تخمینی مصارف 318.93 کروڑروپئے کے ہوں گے ۔شہری علاقوں میں کسی بھی فون کال پر یہ ایمبولنس گاڑیاں اندرون 15منٹ پہنچ جائیں گے جبکہ مواضعات میں کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال میں یہ ایمبولنس گاڑیاں اندرون 15منٹ پہنچ جائیں گی۔ریاست کے قبائلی اور ایجنسی علاقوں میں ان کو طبی ہنگامی صورتحال پر اندرون نصف گھنٹہ پہنچنے کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ صحت کے شعبہ میں اصلاحات کے حصہ کے طورپرریاستی حکومت نے قبل ازیں 108ایمبولنس گاڑیوں کو اڈوانسڈ لائف سپورٹ ایمبولنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ان گاڑیوں کو عصری طبی آلات سے لیس کیاجاسکے اور ان کا استعمال کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال میں کیاجاسکے ۔