حیدرآباد ۔9 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا تاحیات صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ گنٹور میں منعقدہ پارٹی کے پلینری اجلاس میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہیکہ کل ہی جگن موہن ریڈی کی والدہ جیہ اماں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اعزازی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد آج جگن موہن ریڈی کو پارٹی کا تاحیات صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ وجیہ اماں نے اپنے استعفیٰ کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی ایک کامیاب چیف منسٹر ہے جو اپنے آنجہانی والد کے پالیسیوں پر عمل کررہے ہیں۔ اس لئے وہ انہیں آندھراپردیش عوام کے حوالے کررہی ہیں۔ ان کی دختر شرمیلا بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرچکی ہے اور تلنگانہ میں نئی پارٹی تشکیل دیتے ہوئے اپنی جدوجہد شروع کرچکی ہے۔ وہ شرمیلا کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔ اسی لئے تنازعات سے پاک رہنے کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہورہی ہے۔ تاہم ان کا آشیرواد ہمیشہ جگن موہن ریڈی کے ساتھ رہے گا۔ جگن موہن ریڈی نے اتفاق رائے سے انہیں پارٹی کا بلامقابلہ تاحیات صدر نامزد کرنے پر پارٹی کے قائدین و کارکنوں سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی دہوں تک محنت کرتے ہوئے توہین برداشت کرتے ہوئے قربانی دے کر جو پارٹی کارکنوں کی فوج تیار کی اس پر انہیں فخر ہے اور وہ دل سے انہیں سلوٹ کرتے ہیں۔ن