حیدرآباد۔ تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر وسابق وزیر نکاآنند بابو نے الزام لگایا ہے کہ اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دورہ قومی دارالحکومت کا مقصد دہلی کے لیڈروں کی حمایت حاصل کرنا ہے تاکہ عوام کے وسیع ترمفادات کے بجائے رشوت خوری کے معاملات سے بچاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں تک کہ بی جے پی کی حلیف جماعتیں زرعی بلز پر مرکز پر نکتہ چینی کررہی ہیں،وائی ایس آرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ حکومت کی ستائش کررہے ہیں اور حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے زرعی بلز پر بی جے پی کی حمایت پر غیر مشروط معافی مانگنے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا۔