حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز ) تلگودیشم کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی حکومت کے ساماجک نیائے بھیری پروگرام پر تنقید کی ہے اور کہا کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ تین برسوں میں سماجی ناانصافیوں کا سلسلہ جاری تھا ۔ پسماندہ طبقات اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں لیکن حکومت نے کوئی سماجی انصاف نہیں کیا ہے ۔ حکومت اب ایک پروگرام شروع کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔