حیدرآباد ۔ یکم مئی ۔ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے آندھراپردیش میں سڑکوں کی خستہ حالی اور برقی کٹوتی پر کئے گئے اپنے ریمارکس پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس کا مقصد کسی کی دل شکنی کرنا نہیں تھا۔ انھیں معلوم ہوا کہ ان کے ریمارکس سے آندھراپردیش میں ان کے دوستوں کی دل شکنی ہوئی ہے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ وہ چیف منسٹر آندھراپردیش جگن گارو کو اپنا بڑا بھائی سمجھتے ہیں اور ان کی تمنا ہے کہ جگن گارو کی قیادت میں آندھراپردیش ترقی کرے۔