جھارکھنڈ : مڈ ڈے میل میں پھر ملی چھپکلی، 47 بچے بیمار

   

رانچی:جھار کھنڈ کے دمکا سے ’مڈ ڈے میل‘ میں چھپکلی گرنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دمکا ضلع کے مسلیا میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول موہن پور کے تقریباً 47 بچوں کی مڈ ڈے میل کھانے سے طبیعت بگڑ گئی۔ سبھی بچوں کو آناً فاناً میں ہاسپٹل پہنچایا گیا جہاں ان کاعلاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرتے وقت اس میں چھپکلی گر گئی جس سے پورا کھانا زہریلا ہو گیا۔ بچوں نے وہی زہریلا کھانا کھا لیا جس سے اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔