جھارکھنڈ میں اسپتال انتظامیہ کا بچے کی نعش حوالے کرنے سے انکار

   

رانچی: جھارکھنڈ میں گومو کے 11 سالہ ایان انصاری کی ہفتہ کی دیر شام رانی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی، جس کے بعد 37 ہزار روپے کے واجب الادا بلوں کی وجہ سے اسپتال انتظامیہ نے نعش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ گھنٹوں اس بات پر بضد رہی کہ جب تک ادائیگی نہیں ہو جاتی نعشان کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ بچے کے ماموں مقصود انصاری نے آج بتایا کہ اسے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ گزشتہ چھ دنوں میں اسپتال کو تقریباً 2 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی گئی، اس کے بعد پیسے ختم ہو گئے ۔