جھارکھنڈ میں اقتدار پر عوام کو جل، جنگل اور زمین کی واپسی

,

   

راہول گاندھی کا وعدہ۔ انتخابی جلسہ سے خطاب

رادھا گاؤں (جھارکھنڈ) 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد راہول گاندھی نے الزام عائد کیاکہ اپنے اقتدار والی ریاستوں میں بی جے پی ریاستوں کی اراضی پر قبضہ کررہی ہے۔ انھوں نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اپوزیشن اتحاد برسر اقتدار آتا ہے تو جھارکھنڈ کے عوام کو جَل، جنگل اور زمین واپس کردی جائے گی۔ راہول گاندھی نے کہاکہ کانگریس ۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور راشٹریہ جنتادل اتحاد حکومت تشکیل دیتا ہے تو دو لاکھ روپئے تک زرعی قرض معاف کئے جائیں گے اور جبراً چھینی گئی اراضی کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ راہول گاندھی نے دھان کے لئے 2,500 روپئے فی کنٹل اقل ترین امدادی قیمت دینے کا بھی وعدہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت اقل ترین امدادی قیمت 2,500 روپئے پر دھان حاصل کررہی ہے۔ اگر جھارکھنڈ میں ان کا اتحاد انتخابات میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو ریاست کے کسانوں سے اسی قیمت پر دھان حاصل کیا جائے گا۔