رانچی :جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے لوگوں نے پہلی بار نامکم کے کھوجا ٹولی آرمی ریکروٹمنٹ گراؤنڈ میں آج ایئر شو دیکھا۔ فضائیہ کی سوریا کرن ٹیم نے ہاک طیارے کے ذریعے آسمان کو چیرتے ہوئے کرتب دکھائے ۔ ٹیم نے ایک کے بعد ایک حیرت انگیز کرتب دکھائے ۔ کبھی طیارہ نیچے آتا تو کبھی آسمان میں اونچی اڑان بھرتا۔ طیارہ ایک گھنٹے تک پرواز کرتا رہا اور ترنگے کا دھواں چھوڑتا رہا۔ لوگ ان حیرت انگیز کارناموں کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ اس ایئر شو میں مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ اور فضائیہ کے ایئر مارشل اے پی سنگھ کے علاوہ سیاسی اور انتظامی افسران سمیت عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔