ہجومی تشدد میں خاطی پائے جانے والوں کے ساتھ سخت سزا کابل میں زوردیاگیاہے
رانچی۔جھارکھنڈ حکومت ایک انسداد ہجومی بل متعارف کرنے کی تیاری کررہی ہے۔مذکورہ مسودہ برائے”انسداد ہجومی تشدد“ بل تیار کرلیاگیاہے۔ ریاستی اسمبلی کے مجوزہ سرمائی اجلاس میں اس کومتعارف کروایاجائے گا۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے جھارکھنڈ اقلیتی امور کے وزیر حفیظ الحسن نے کہاکہ ”یہ تمام کے لئے ہے۔قانون کی تیاری زیرتکمیل ہے۔
مستقبل میں اس قسم کے واقعات جیسے ہجومی تشدد کو روکنے کے لئے مذکورہ قانون اور اس طرح کے جرائم انجام دینے میں ایک خوف پیدا کرنے کے لئے ہیں۔سابق کی حکومت میں یہ خوف کافی کم تھا۔
قانون تشکیل پانے کے بعد اس طر ح کے واقعات میں کمی ائے گی“
ہجومی تشدد میں خاطی پائے جانے والوں کے ساتھ سخت سزا کابل میں زوردیاگیاہے۔ بل میں ہجومی تشدد میں خاطی پائے جانے والوں کے لئے سخت سزا کی مانگ کی گئی ہے۔
مذکورہ بل میں مجرمین کے کئے سخت عمر قید کے ساتھ سزائے موت کے لئے بھی بندوبست کیاگیاہے۔ بل میں صرف ایک زمرہ یہ ہے کہ اگر کسی واقعہ میں موت ہوجاتی ہے تو جرمانہ 10لاکھ سے کم ادا نہیں کیاجانا چاہئے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اور راجستھان کے ایوان اسمبلی میں اس طرح کا بل پہلے ہی منظور کیاجاچکا ہے۔