جھارکھنڈ میں کل سے کسان میلہ

   

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت یکم جنوری کو جھارکھنڈ کے کھرساواں میں کسان سماگم کا انعقاد کر رہی ہے ۔ کسان سماگم کی صدارت جھارکھنڈ کے گورنر سی پی نے رادھا کرشنن کریں گے جبکہ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا مہمان خصوصی ہوں گے ۔ میلے میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے متعلق سرکاری محکموں، نجی اداروں، اسٹارٹ اپس وغیرہ کی جانب سے 100 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جو ہزاروں کسانوں کے ساتھ ساتھ کاشتکاری کے شعبے سے وابستہ دیگر افراد کے لیے معلوماتی اور متاثر کن ثابت ہوں گے ۔