جھارکھنڈ میں 14 کورونا مریض صحتیاب

   

رانچی: جھارکھنڈ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور چار نئے مریض پائے گئے ہیں ۔ اس دوران کسی بھی کورونا سے متاثرہ مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق رانچی سے چار مریض ملے ہیں۔ رانچی کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر اضلاع سے کوئی نیا مریض نہیں ملا ہے ۔ ریاست میں کووڈ۔19 کے کل کیسس اب 349435 ہیں اور اب تک کل 17442821 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا کے 121 فعال کیسس ہیں اور اب تک کورونا کے 344173 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ریاست میں اب تک 5141 مریضوں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے ۔