جھارکھنڈ میں 7 دیہاتیوں کا قتل

   

رانچی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے سنگھادم ضلع میں 7 دیہاتیوں کو موت کی نیند سلادیا گیا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آپریشن) سکت کمار سنگھ نے کہا ہے کہ پولیس بروگولی کیرا گاؤں پہنچی کیونکہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 7 دیہاتیوں کو پتھل گرتھی کی مخالفت کی وجہ سے مارکر ان کی نعشوں کو جنگل میں پھینک دیا گیا ہے ۔ جن افراد کو مارا گیا ، ان میں پنچایت کا نمائندہ بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے بموجب تقریباً ایک رات کی تلاش کے بعد دیہاتیوں کی نعشیں گاؤں سے چار کیلو میٹر دور جنگل سے برآمد کی گئیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اندرجیت مہاتا نے کہا ہے کہ پتھل گرتھی مہم کے ضمن میں ایک اجلاس منگل کو منعقد ہوا تھا جس میں یہ تنازعہ پیدا ہوا۔ پتھل گرتی کے حمایتی افراد نے 7 دیہاتیوں کو اغواء کرتے ہوئے ان کا قتل کردیا۔ ان افراد کے قتل میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔