بہار کے اراکین اسمبلی کا 10فبروری تک حیدرآباد میں قیام متوقع ہے۔مذکورہ اسمبلی کو 12فبروری کے روز اہم فلور ٹسٹ سے گذرنا ہوگا۔
حیدرآباد۔بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کے پیش نظر بہار کانگریس کے کم ازکم 18اراکین اسمبلی کو حیدرآباد کے مضافات ابراہیم پٹنم کے ایک ریسورٹ میں منتقل کیاگیا ہے۔
بہار اسمبلی کو 12فبروری کے روزاہم فلورٹسٹ سے گذرنا ہے۔ذرائع کے مطابق قانون سازوں کی منتقلی کافیصلہ اس تشویش کے پیش نظر لیاگیا ہے کہ کانگریس کے چند اراکین اسمبلی جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو) سے رابطہ میں ہیں۔
انہیں حیدرآباد منتقل کرنے کو غیرقانونی شکار ہونے سے بچانے کے لئے ایک احتیاطی قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ بہار کانگریس کی اہم شخصیتیں سمیت ریاستی صدر اکھیلیش سنگھ اور سابق ریاستی صدر مدن موہن جہا وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
تمام اراکین اسمبلی کے دہلی ائیرپورٹ سے حیدرآباد کے لئے سفر کی بھی خبر ائی تھی۔کانگر یس ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ائی سی سی سکریٹری سمپت کمار‘ پروٹوکال چیرمن ہارکارا وینو گوپال اور سینئر کانگریس لیڈران مال ریڈی رام ریڈی بہار اراکین اسمبلی کے امور پر کورڈینٹ کررہے ہیں۔
بہار کے اراکین اسمبلی کا 10فبروری تک حیدرآباد میں قیام متوقع ہے