جھانوی کپور نے عالیہ بھٹ کی جگہ لے لی

   

ممبئی ۔ جھانوی کپور نے عالیہ بھٹ کی جگہ لی۔ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے بہت کم وقت میں زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ اداکارہ نے اپنے کیریئرکا آغاز فلم دھڑک سے کیا جس میں وہ ایشان کھٹرکے مدمقابل نظر آئیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔ ان کے پچھلے کچھ پراجیکٹس میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا ہے۔ اداکارہ آہستہ آہستہ مداحوں کا اعتماد جیت رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔ اب اداکارہ کے ہاتھ میں ایک اور بڑی فلم آگئی ہے۔ وہ سنی سنسکاری کی فلم تلسی کماری میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ کرن جوہر نے یہ اعلان کیا ہے۔ دھرما پروڈکشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے فلم کی اہم اسٹارکاسٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ دیگر تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فلم کس دن ریلیز ہوگی۔ فلم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی سنسکاری جلد ہی کنواری ہونے والی ہے۔ انٹرٹینمنٹ میں لپٹی یہ ویب اسٹوری تھیٹرز میں ریلیزکی جائے گی۔ سنی سنسکاری کی فلم تلسی کماری 18 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سے پہلے عالیہ بھٹ اس فلم میں ورون کے مدمقابل نظر آنے والی تھیں۔ عالیہ نے ورون کے ساتھ فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایر سے اپنے کیرئیر کا آغازکیا ہے اور دونوں کے درمیان تال میل بہترین ہے۔ یہ فلم کرن جوہر نے بنائی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل کرن جوہر نے اشارہ دیا تھا کہ عالیہ ان کی فلم میں نہیں ہوں گی۔ تب سے جھانوی کپورکے نام کی بحث شروع ہوگئی۔ اب اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔