’جھاڑو ‘آپ کو دہشت گرد کے گھر ملے گی!

,

   

کجریوال کو قومی سلامتی کے خطرات کا اندازہ نہیں: راہول
چندی گڑھ : پنجاب میں اتوار کے اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی ماحول گرم کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے منگل کو یہاں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر کرارا حملہ کیا اور اُنھیں مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ قومی سلامتی کے بارے میں بے بھروسہ لوگوں اور دہشت گردوں کے تعلق سے نرم رویہ رکھتے ہیں۔ راہول نے ریمارک کیاکہ ’جھاڑو‘ (عام آدمی پارٹی کا انتخابی نشان) کے سب سے بڑے لیڈر کو آپ کسی دہشت گرد کے گھر پائیں گے۔ کانگریس لیڈر نے امریندر سنگھ اور وزیراعظم مودی کو بھی اپنی تقریر میں سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے کہاکہ کیپٹن سنگھ کو بی جے پی کے ساتھ قربت پر ہٹایا گیا۔ اُنھوں نے موجودہ چیف منسٹر پنجاب چرن جیت سنگھ کی ستائش کی اور کہاکہ وہ عوام سے کھلے طور پر ملتے ہیں اور اُنھیں گلے لگاتے ہیں لیکن اُنھوں نے کیپٹن سنگھ کو ایسا کرتے کبھی نہیں دیکھا تھا۔