جھلس کر فوت افراد کی نعشیں بہاربھیج دی گئیں

   

حیدرآباد ۔ 24 مارچ (یواین آئی) سکندرآباد اسکراپ کے گودام میں آگ لگنے سے ہلاک بہار کے 11مزدوروں کی نعشیں آج شمس آباد ایرپورٹ سے پٹنہ بھیج دی گئیں۔ان تمام کا تعلق بہار کے ضلع چھپرا اور کاٹیہارسے ہے ۔حکام کی جانب سے ان نعشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد خصوصی طیارہ کے ذریعہ بہار منتقلی کو یقینی بنایاگیا۔فلائٹ نمبر6E-6719کے ذریعہ صبح 8بجے 6 نعشیں بھیجی گئیں ان میں انکج ، بٹی ، چنتا، سکندر رام، دامودر اور دیپک کی نعشیں شامل تھیں جبکہ ایک اور فلائٹ کل شب روانہ ہوئی اس میں ستیندررام، دنیش، راجیش،راجیش کے آراورچھتری رام کی نعشیں شامل ہیں۔