جھوٹے مقدمہ سے دھمکانے والی خاتون گرفتار

   

حیدرآباد۔ 20 فروری (سیاست نیوز) شاطر خاتون سلطانہ کو اس مرتبہ کاچی گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ خاتون پر ہاسٹل مالک کو دھمکانے کا الزام ہے۔ ہاسٹل فیس کا مطالبہ کرنے پر سلطانہ نے عصمت ریزی مقدمہ کی دھمکی دی تھی۔ کاچی گوڑہ پولیس میں ہاسٹل مالک کی شکایت کے بعد سلطانہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سلطانہ کے خلاف ماضی میں 18 مقدمات ہیں۔ ذرائع کے مطابق الزامات کا سامنا کرنے والی سلطانہ کے خلاف جوبلی ہلز پولیس نے جیل منتقل کیا تھا ۔ کاچی گوڑہ پولیس نے تازہ کارروائی میں اس شاطر خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ع